قیامت کے دن انسان کو کس کے نام کے ساتھ پکارا جائےگا

سوال:قیامت کے دن انسان کو ماں کے نام کے ساتھ پکارا جائے گا یا باپ کےنام سے؟

الجواب حامدةومصلیة:

قیامت کے دن انسان کو اپنےباپ کی طرف منسوب کرکے پکآرا جائےگا۔

 حدیث شریف میں ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے اور ان کے والد کے نام سے پکارا جائے گا، چناں چہ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپ کے ناموں سے پکارا جائے گا لہذا تم اپنے اچھے نام رکھو۔ [مسنداحمد، سنن ابیداؤد] (مشکاۃ، ص:408)

البتہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے بغیر والدکے پیدافرمایاتھا؛اس لیے انہیں والدہ کی جانب منسوب کرکے عیسیٰ بن مریم پکاراجائے گا۔ اور حضرت آدم علیہ السلام کے نہ والد ہیں نہ والدہ  اس لیے ان کا نام پکارتے وقت والدین میں سے کسی کے نام کی ضرورت نہیں ہوگی۔  

فقط واللہ تعالی اعلم بالصواب 

اہلیہ مفتی فیصل

10 اگست’2017

17ذیقعدہ1438ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں