قصہ حضرت الیسع علیہ السلام

اللہ عزوجل نے حضرت الیسع ؑ کا ذکر سورہ الانعام میں دیگرانبیاء کے ساتھ یوں فرمایاہے:

وَإِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا ۚ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ ﴿٨٦﴾ ( سورۃ الانعام )

قرآن پاک میں دوسری مرتبہ حضرت الیسعؑ کاذکر سورۃ ص میں بھی آیاہے ۔

وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ﴿٤٨

محمدبن اسحاق ؒفرماتےہیں :حضرت یسع ؑکےوالدکانام اخطوب تھا۔

حافظ ابوقاسم بن عساکرنےنسب نامہ یوں بیان کیاہے:

یسع بن سفط  بن عدی بن شموتلین افراہیم بن یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ؑ

کہاجاتاہے کہ حضرت الیسعؑ، حضرت الیاس ؑ کےچچازاد بھائی تھے،حضرت الیاسؑ جب بعلبک کےبادشاہ سےچھپ کر جبل قاسیون میں چھپے توحضرت الیسعؑ بھی آپ ؑکےساتھ تھے،جب حضرت الیاسؑ کاانتقال ہواتوحضرت الیسعؑ ان کے نائب وخلیفہ بنے۔اللہ تعالیٰ نےان کونبوت سےنوازا۔

( وہب بن منبہ سےبھی یہی مروی ہے)

حضرت الیسعؑ،حضرت الیاسؑ کےنائب وخلیفہ ہیں،چھوٹی عمرسےہی ان کی رفاقت میں رہتےتھے اوران کےانتقال کےبعداللہ تعالیٰ نےبنی اسرائیل کی رہنمائی کےلیےحضرت الیسعؑ کونبی مقررفرمایا۔آپؑ نےحضرت الیاسؑ کی شریعت وطریقے کوتھامااورلوگوں کودعوت حق کی تبلیغ کرتےرہے ۔آپؑ کی وفات کےبعد حضرت ذوالکفل   ؑآپ ؑ کےخلیفہ ونائب بنے ۔آپ ؑکےبعدکئی انبیاء کرام آئے بہت سےانبیاء کرام کوشہیدکیاگیا،لوگوں میں بدعتیں عام ہوگئی ،ظلم وستم کابازارگرم رہا،مگرحق وتبلیغ کاسلسلہ جاری رہا۔

قرآن کریم نےحضرت الیسعؑ کےحالات پرزیادہ روشنی نہیں ڈالی صرف ذکرپراکتفافرمایا۔

توریت میں حضرت الیسع ؑکانام الیشع آیاہے اوروالدکاشافط ۔

آپؑ دمشق کےقریب ایک مقام “اپیل محولہ “کےرہنے والےتھے اورکھیتی باڑی کرتےتھے ۔ (سیرت انبیاء کرام ؑ قصص القرآن ، توریت )

توریت کابیان :توریت میں حضرت الیسعؑ کاذکر باربارآیاہے ۔ان کے خوارق۔معجزات کثرت سے نقل ہوئےہیں ۔

“خداوندنےاسےفرمایانکل اوربیابان کی راہ لے۔۔۔۔ اوراپیل محولہ کےالیسع بن سفط کوممسوح کر۔۔۔کہ تیری جگہ بنی ہو۔۔۔چنانچہ اس نے وہاں سےروانہ ہوکےسفط کےبیٹے الیشع کوپایا۔جوہل جوتتاتھا۔سوایلیاہ ا س کے بارے سےگزرااوراپنی چادر اسی پرڈال دی ۔۔تب وہ اٹھااورایلیاکےپیچھے روانہ ہوااوراس کی خدمت کی”۔

سلاطین 19:16،21)

آپ ؑ نبوت کےعلاوہ اپنی سیاسی سوجھ بوجھ اورمعاملات میں خوش تدبیروں کےلیےممتازتھے ۔

مقربین اورمؤرخین کےمطابق حضرت الیسعؑ کابعلبک  ہی میں انتقال ہوا اورآپ ؑبعلبک ہی میں مدفون ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں