رنگلیٹ اور ویوی ہئیر اسٹائل کا حکم

سوال: السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!

رنگلیٹ اور ویوی ہئیر اسٹائل جائز ہے؟اول الذکر میں بالوں کو بہت زیادہ گھنگریالا کیا جاتا ہے جبکہ آخر الذکر میں صرف لئیر سے بن جاتے ہیں۔

الجواب باسم ملھم الصواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

مذکورہ دونوں ہئیر اسٹائل بنانے میں کی چند شرطوں کے ساتھ اجازت ہے۔

1. فاسق عورتوں کے ساتھ مشابہت کی نیت نہ ہو۔

2.شوہر کی خوشنودی کے لیے کیا جائے۔

3.غیر محرم مردوں کے سامنے بال نہ کھولے جائیں۔

=================

(کتاب القواعد الفقھیۃ وتطبیقاتھا فی مذاھب الأربعۃ:1/190,المکتبہ الشاملہ)

“القاعدة: 16

14 – الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم”

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

قمری تاریخ:14 ربیع الاول،1443ھ

شمسی تاریخ:21-10-2021

اپنا تبصرہ بھیجیں