روزے کی تعریف اور حکم

روزے کی تعریف اور حکم

صبح صادق سے لے کر غروبِ آفتاب تک روزے کی نیت سے کھانے،پینے اور ہمبستری سے اجتناب کرنے کو شریعت میں روزہ کہتے ہیں۔

رمضان کے روزے ہر اس مسلمان پر فرض ہیں جو مجنون اور نابالغ نہ ہو، جب تک کوئی عذر نہ ہو روزہ چھوڑنا درست نہیں اور اگرکوئی روزے کی نذر مانے تب بھی روزہ فرض ہوجاتا ہے۔ قضا اور کفارے کے روزے بھی فرض ہیں اور اس کے سوا تمام روزے نفل ہیں، رکھے تو ثواب ہے اور نہ رکھے تو کوئی گناہ نہیں، البتہ عیدالفطر کے دن اور عیدالاضحی اوراس کے بعدكے تین دن (کل پانچ دن ) روزہ رکھنا حرام ہے۔

جب لڑکا یا لڑکی روزہ رکھنے کے قابل ہوجائیں تو ان کو بھی روزے رکھنے کی تاکید کرنی چاہیے اور جب دس برس کی عمر ہوجائے تو تنبیہ کرتے ہوئے روزہ رکھوائیں، اگر سارے روزے نہ رکھ سکے تو جتنے رکھ سکے رکھوائیں،تاکہ بالغ ہونے تک عادت بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں