روزے کی حالت میں قے کا حکم

سوال : روزے کی حالت میں قے ہوجائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟ 

فتویٰ نمبر:231

الجواب حامداو مصلیا 

اگر روزے کی حالت میں قے خودبخود آجائے تو روزہ فاسد نہیں ہوتا چاہے قے زیادہ ہو یا کم ہو روزہ نہیں ٹوٹے گا – 

اگر کسی شخص نے قصدا روزے کی حالت میں قے کی اگر منہ بھر کے قے کی ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر کم قے کی ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا – 

عن ابی ھریرة رضی اللہ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ و سلم من ذرعہ القیئ فلا قضاء علیہ ومن استقاء فعلیہ القضاء. 

( سنن ابن ماجہ : ج 1 ، ص 227 )

عن ابی ھریرة رضی اللہ تعالٰی عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم من ذرعہ قیئ وھو صائم فلیس علیہ قضائ وان استقائ فلیقض. 

( سنن ابی داؤد : ج 1 ، ص 337)

والله اعلم بالصواب 

اہلیہ مولانا حسن شیخ 

صفہ آن لائن کورسز

اپنا تبصرہ بھیجیں