روزے میں وجائنل الٹراساؤنڈ 

فتویٰ نمبر:1011

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

میرا سوال یہ ہے کہ کیا روزے کی حالت میں وجائنل الٹراساونڈ کروا سکتے ہیں؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

وجائنل الٹراساؤنڈ کے دوران اگر ڈاکٹر خشک آلہ ایک دفعہ فرج کے اندر ڈالے گی تو اس سے احناف کے ہاں بالاتفاق روزہ نہیں ٹوٹتالیکن عموما آلہ پر کوئی دوائی یا جیل لگی ہوتی ہے تو اس صورت میں روزہ ٹوٹنے کا مدار اس بات پہ ہے کہ عورت کی شرمگاہ اور معدے اور آنتوں کے درمیان کوئی راستہ ہو ،قدیم فقھاء کے مطابق فرج میں دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قدیم اطباء کے یہاں عورت کی شرمگاہ اور جوف معدہ کے درمیان منفذ تسلیم کیا جاتا تھا ؛لیکن اس زمانہ میں میڈیکل تحقیق اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ان دونوں کے درمیان کوئی منفذ نہیں ہےکیونکہ اس کی انتہا رحم پر ہوتی ہے، اور رحم سے معدہ کی طرف کوئی راستہ نہیں ،نیز عام دوائیں جو شرمگاہ میں ڈالی جاتی ہیں ،رحم کے اندر بھی نہیں پہنچتیں، بلکہ وہ فم رحم کے اوپر ہی جذب ہو جاتی ہے ،تیکنیکی طور پر خصوصی آلات سے رحم کے اندر کوئی چیز پہنچائی جاسکتی ہے اس لیے روزہ کے فساد کے سلسلے میں فقہاء کے جو بنیادی اصول ہیں ان کو سامنے رکھ کر یہ بات زیادہ درست معلوم ہوتی ہے کہ اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ؛کیونکہ احناف کے یہاں بھی مفسدات صوم کے ذکر میں بار بار جوف تک پہنچنے کی شرط لگائی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ جب صورت مسئلہ بدل جائے تو حکم مسئلہ بھی بدل جاتا ہے۔ لہذا دوران روزہ اس قسم کے الٹراساؤنڈ سے روزہ نہیں ٹوٹے گا مگر احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ بلا اشد مجبوری کے روزے میں اس قسم کے الٹراساؤنڈ سے احتراز کریں

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت سبطین 

قمری تاریخ:٧رمضان ١٤٣٩

عیسوی تاریخ:٢٢مئی ٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں