صدقہ و خیرات میں فرق

فتویٰ نمبر:5004

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

محترم جناب مفتیان کرام!صدقہ اور خیرات میں کیا فرق ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

نفلی صدقہ اور خیرات ایک ہی چیز ہے یعنی جو مال ثواب کی نیت سے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے لیے خیر کے کاموں میں خرچ کیا جاتا ہے اس کو نفلی صدقہ اور خیرات کہتے ہیں۔

البتہ صدقہ کی تین قسمیں ہیں:

۱:فرض، جیسے زکوٰۃ۔

۲:واجب، جیسے نذر، صدقہ فطر اور قربانی وغیرہ۔

۳:نفلی صدقات، جیسے عام خیرات وغیرہ۔

پہلی دو قسموں کے صدقات (زکوۃ، صدقہ فطر وغیرہ) مستحق کو دینا ہی ضروری ہے، قربانی کا گوشت البتہ امیر وغریب سب کو دے سکتے ہیں ۔ نفلی صدقات غریب اور امیر دونوں کو دے سکتے ہیں۔ تاہم غریب زیادہ حق دار ہے۔

(مستفاد از: فتاوی محمودیہ جلد٩/ ٦٤٣ )

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ١٢ شعبان ١٤٤٠

عیسوی تاریخ: ١٨ اپریل ٢٠١٩

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں