شادی پر عورتوں کا رسم مہندی ادا کرنے کا حکم

سوال:شادی پر عورتیں رسم ِ مہندی ادا کرتی ہیں اس کا کیا حکم ہے؟

جواب :

عورتوں کے لئے مہندی لگانا فی نفسہ ٖمستحب ہے چاہے شادی کے موقع پر ہو یا کسی اور مناسب موقع پر البتہ موجودہ دور میں جو مہندی کی رسم کے وقت بے پردگی اور نمازوں کو ضائع کرنے اور غیر شرعی امور کو ساتھ کیا جاتا ہے تو اس سے اجتناب اور پرہیز لازم ہے  ۔

[بحوالۂِ احسن الفتاویٰ۔ص:۱۶۰ج:۸]

الجوهرة النيرة-أبو بكر بن علي بن محمد الحدادي – (6 / 157)

وَيُكْرَهُ لِلْإِنْسَانِ أَنْ يُخَضِّبَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ بِالْحِنَّاءِ وَكَذَلِكَ الصَّبِيُّ وَلَا بَأْسَ بِهِ لِلنِّسَاءِ ، وَأَمَّا خَضْبُ الشَّيْبِ بِالْحِنَّاءِ فَلَا بَأْسَ بِهِ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ.

فتاوى قاضيخان – (3 / 252)

* والخضاب بالحناء والوسمة حسن * ولا يخضب يد الصبي ولا رجله ولابأس به للنساء

اپنا تبصرہ بھیجیں