سنیپ چَیٹ میں اپنی مشابہہ تصویر بنانا

سوال:السلام علیکم میرا ایک سوال ہے!
کیا بٹ موجی سنیپ چیٹ اوتار(دیوتا،کارٹون)حرام ہے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پروفائلز پر ایسے اوتار بنانا حرام ہے؟ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو بنانا اور کپڑے اور چہرے اور پس منظر میں تبدیلی کرنا؟ کیا یہ حرام ہے؟ کسی بھی پروفائل پر اس طرح کے اوتار استعمال کرنے کے لیے؟
الجواب باسم ملہم بالصواب
چونکہ ڈیجیٹل تصویرناجائز تصویر کے حکم میں داخل نہیں ،بلکہ پانی یا آئینہ میں دکھائی دینے والے عکس کی مانند ہے،بشرطیکہ اس میں تصویر ہونے کے علاوہ کوئی اور حرام پہلو یعنی عریانیت،موسیقی یا غیرمحرم کی تصاویر وغیرہ شامل نہ ہوں۔لہذا مذکورہ شرائط رکھتے ہوئے اگر کوئی شخص سنیپ چیٹ پروفائل پر تصویر لگاتا ہے اور وہ واضح تصویر بھی نہ ہو تو اس کی گنجائش ہو گی۔بشرطیکہ وہ کوئی ہندوؤں کے معبودان باطلہ کی تصویر نہ ہو اگر ہو تو اس سے بچنا ضروری ہے تصویر لگانا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات
1) وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌo (لقمان، الایة:6)
ترجمہ: اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو بیہودہ کلام خریدتے ہیں تاکہ بغیر سوجھ بوجھ کے لوگوں کو اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں اور اس (راہ) کا مذاق اڑائیں، ان ہی لوگوں کے لئے رسوا کن عذاب ہے.

2)حضرت محمدصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : مِنْ حُسْنِ اِسْلامِ الْمَرْ ءِ تَرْ کُہُ مَالَایَعْنِیْہِ یعنی کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ بے کا ر باتیں چھوڑ دے ۔(مسند امام احمد،ج3،ص259،حدیث: 1737)

واللہ اعلم بالصواب
21جنوری 2023
28جمادی الثانی 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں