سود خور کے گھر سے رشتہ کرانا

فتویٰ نمبر:4040

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

ایک خاتون ہیں جو کافی عرصہ پہلے سود کا کام کرتی تھیں کچھ لین دین اس طرح کا تھا۔ اب نہیں معلوم، کسی نے رشتہ کا پوچھا ان کی بیٹی کا جو اچھی خوش اخلاق اور اچھے کردار کی ہے۔ جو رشتہ کروا رہا ہے اس جو معلوم ہے کہ وہ کام سود کا کرتی تھیں اب معلوم نہیں ہے کہ کرتی ہیں یا نہیں۔ جو رشتہ کر رہے ہیں ان کو نہیں معلوم کہ وہ سود کا کاروبار کرتی تھیں۔ کیا اس گھر میں رشتہ کروا دیں؟ جہیز وغیرہ انہی پیسوں سے ہو گا۔

والسلام

الجواب حامدا ومصلیا

اگر غالب گمان ہے کہ وہ بہت عرصہ پہلے یہ کاروبار کرتی تھیں اب نہیں کرتیں۔تو ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے حسن ظن رکھتے ہوئے کہ اب یہ کام چھوڑ دیا ہے لہٰذارشتہ کروانا درست ہے۔کیونکہ جب بچی بھی اچھے اخلاق و کردار کی ہے تو اس کا رشتہ کروانے میں کوئی حرج نہیں۔ اور سود سے متعلق دل میں کھٹک پیدا ہو رہی ہے توجہیز دینے سے منع کر دیں۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ عورت سے چار باتوں کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے۔مال،حسب،جمال،دین پس دین کو ترجیح دو۔

“وَاَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا۔” 

{سورۃ البقرۃ: ۲۷۵}

“وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ۔”

{سورۃ المائدۃ: ۲}

” یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اجْتَنِبُوْا کَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ، اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ”.

{الحجرات۴۹: ۱۲}

“عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ” تُنْکَحُ المَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ، تَرِبَتْ يَدَاکَ ۔”

{ صحيح البخاري رقم 5090 }

” عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِؐ قَالَ لَیَاْتِیَنَّ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ لَا یَبْقَی اَحَدٌ اِلَّا اٰ کِلَ الرِّبٰوا فَاِنْ لَمْ یَاْکُلْہُ اَصَابَہُ مِنْ بُخَارِہٖ وَیُرْوٰی مِن غُبَارِہٖ”۔

{ابو داود: ۲/۱۱۷}

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:۱۵ جمادی الاولی ۱۴۴۰

عیسوی تاریخ:۲۱ جنوری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں