سنن زوائد کامطلب

سوال : سنن زوائد کا کیا مطلب ہے؟

جواب: سنن زوائد ان اعمال کا نام ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا حصہ تھے لیکن آپ نے انھیں شعائر دین اور مکملات دین کے طور پر نہیں کیا بلکہ یا تو ذاتی عادت کے طور پر کیا یا عرب کے کلچر کے طور پر کیا انھیں سنن عادیہ اور امورِ عادیہ بھی کہتے ہیں ،مثلا:آپ کے کھانے اور سونے کا طریقہ،کپڑے پہننے کا طریقہ وغیرہ۔عام امتی کے لیے سنن زوائد پر عمل کرنا باعث ثواب ہے اور نہ کرنے پر کوئی گناہ نہیں اس لیے سنن زوائد کو چھوڑنے پر نکیر کرنا درست نہیں۔

____________

١) قال ركانه : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ؛ ثم أن فرق ما بيننا و بين المشركين العمايم على القلانس (جامع ترمذي باب العمايم على القلانس رقم.الحديث ١٧٨٤ ج ٢ص٢٤٧، وهكذا في سنن ابي داود رقم الحديث: ٢٥٧٨ ج٢ ص٥٥ طبع دار الفكر )

٢)فلا فرق بين النفل و سنن الزوايد من حيث الحكم لأنه لا يكره ترك كل منهما وانما الفرق كون الأول من العبادات والثاني من العادات. ( فتاوى شاميه :ج١ ص٢٣٠)

٣) قد مثلوا السنة الزوايد أيضا” بتطويله عليه الصلاة والسلام القراءة والركوع والسجود، ولا شك في كون ذلك عباده ، وحينئذ فمعنى كون سنة الزوايد عادة” ان النبي صلى الله عليه وسلم واظب عليها حتى صارت عادة له ولم بتركها الا احيانا” ، لان السنة هي الطريقة المسلوكه في الدين ، فهي في نفسها عبادة” و سميت عادة” لما ذكرنا ، ولما لم تكن من مكملات الدين و شعايرة سميت سنة الزوايد ، بخلا ف سنة الهدى وهي السنن المؤكدة القريبة من الواجب التى يضلل تركها. ( فتاوى شاميه: ج١ ص٢٣٠)

والله اعلم

٢٤/٨/٢٠٢١

١٦/١/١٤٤٣

اپنا تبصرہ بھیجیں