سورۃ آل عمران میں ذکر کردہ واقعات

مجموعی طور پر ان واقعات کا ذکر ہے:
1۔ حضرت مریم علیہا السلام کی والدہ حضرت حنہ کی نذر کا ذکر کہ میری یہ اولاد بیت المقدس کے لیے وقف ہوگی۔ {إِذْ قَالَتِ امْرَأَتُ عِمْرَانَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا } [آل عمران: 35]
2۔ حضرت زکریا علیہ السلام نے کس طرح حضرت مریم کی کفالت کی اور انہوں نے حضرت مریم کی کیا کیا کرامات دیکھیں؟{وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ } [آل عمران: 44]
3۔ حضرت زکریا علیہ السلام کے ہاں بڑھاپے کی حالت میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی ولادت کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی قدرت کا کرشمہ تھا۔{فَنَادَتْهُ الْمَلَائِكَةُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيَى مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ} [آل عمران: 39]
4۔ حضرت مریم علیہا السلام کو عجیب و غریب طریقے سے حمل ٹھہرنے اور اس سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کا واقعہ {إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَامَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ} [آل عمران: 45]
5۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات اور پیشین گوئیوں اور آپ کے آسمانوں پر زندہ اٹھائے جانے کا تذکرہ۔{وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ (48) وَرَسُولًا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ أَنِّي أَخْلُقُ لَكُمْ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنْفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ وَأُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَأُحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللَّهِ وَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ} [آل عمران: 48، 49]
6۔نجران کے عیسائیوں کو مباہلہ کی دعوت کیسے دی گئی؟{فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ} [آل عمران: 61]
7۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک، ہر نبی اور رسول سے نبی اقدس ﷺ کی مدد و حمایت کا عہد و میثاق لیا گیا۔ {وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَابٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ } [آل عمران: 81]

اپنا تبصرہ بھیجیں