سورہ یسین کو پڑھنے کا خاص طریقہ 

فتویٰ نمبر:4057

سوال: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل یسین ہے۔اور علمائے کرام نے فرمایا کہ جو شخص صبح اور شام سورة یسین پڑھے گا اس کی اسی 80 ضروریات پوری ہوں گی اور ادنی ضرورت فقر اور محتاجی کی ہے۔

قضائے حاجات کے لیے نماز جمعہ کے بعد رو بقبلہ ہو کر سورة یسین تین بار اس طریق پر پڑھے کہ پہلے مبین پر پہنچے تو سورة الاخلاص تین بار پڑھے۔دوسرے مبین پر پہنچے تو سورة الکوثر تین بار پڑھے۔تیسرے مبین پر پہنچے تو سورة الم نشرح تین بار پڑھے۔چوتھے مبین پر پہنچے تو سورة الفاتحہ تین بار پڑھے۔پانچویں مبین پر پہنچے تو ایة الکرسی تین بار پڑھے ۔چھٹے مبین پر آپہنچے تو یہ دعا تین بار پڑھے۔ اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشآء بغیر حساب۔اور ساتویں مبین پر پہنچے تو تین بار درود شریف پڑھے اور یہ دعا سات بار پڑھے۔ اللھم وسع رزقی وسعه لآاحتاج الی احد من خلقک(اے اللہ میری روزی میں اتنی وسعت فرما کہ میں تیری مخلوق میں کسی کامحتاج نہ رہوں)اور پھر سورة مکمل کرے۔

از :فیضان رحمت

شیخ الحدیث حضرت حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستی رحمة اللہ علیہ

پوچھنا یہ تھا کیااس طرح یسین پڑھنا درست ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

سورہ یسین کا یہ طریقہ بزرگوں کے کےمجربات میں سے ہے اور وظائف کا وہ طریقہ جو مستند ہو اور اہل مشائخ کے مجربات میں سے ہو اس کے پڑھنے میں کچھ حرج نہیں لہذا اس طرح پڑھنا فی نفسہ جائز ہے۔

احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم وسلم میں سورہ یسین کےبہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں۔ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے :”صبح کے وقت سورہ یسین پڑھنے پڑھنےوالے کی دن بھر کی تمام ضروریات کو اللہ رب العزت پورافرماتے ہیں“(سنن دارمی)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:4رجب 1440ھ

عیسوی تاریخ:12مارچ2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں