سورۃ المائدہ میں سیاست کا ذکر

سیاست
کفار کے ساتھ بھی انصاف سے پیش آنا چاہیے۔وہ کفار جو مسلم ملک کے رہائشی نہ ہوں وہ اگر مسلم قوانین کے تحت فیصلہ کرانا چاہیں توحاکم کو اختیار چاہے تو ان مقدمہ سنے چاہے تو نہ سنے۔
البتہ مسلم ملک کے ذمی باشندوں کا کیس اسلامی عدالت سنے گی اور ان کے خاص مذہبی معاملات میں انہی کے مذہب کے مطابق فیصلہ دے گی۔ہاں ! عام ملکی قوانین میں وہ مسلم قوانین کے پابند ہوں گے۔{فَإِنْ جَاءُوكَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ} [المائدة: 42] {وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِ} [المائدة: 47] {وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ } [المائدة: 49]

اپنا تبصرہ بھیجیں