تہجد پڑھتے ہوئے فجر کا وقت داخل ہوجانا

سوال: ایک آدمی نے دو رکعت تہجد کی نیت سے نماز پڑھنا شروع کی لیکن دورانِ نماز فجر کا وقت داخل ہوگیا تو کیا کرنا چاہیے؟ نیت توڑ دینی چاہیے یا نماز جاری رکھی جائے؟ اور اگر نماز جاری رکھی گئی تو یہ فجر کی دو سنت شمار کی جائیں گی؟

الجواب باسم ملھم الصواب

دورانِ تہجد اگر فجر کا وقت داخل ہوجائے نماز نہ توڑیں،بلکہ مكمل کرلیں۔

البتہ یہ دو رکعت فجر کی سنتیں شمار نہیں ہوں گی،اس لیے فجر کی سنتیں الگ سے پڑھنی ہوں گی۔

========================

حوالہ جات:

1- قال الله تعالى:

یا ایها الذين اٰمنوا اطيعوا الله و رسوله ولا تبطلوا أعمالكم

ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو ضائع مت کرو۔

(سورہ محمد: 33)

2- لو صلي تطوعًا في آخر اليل، فلما صلي ركعة طلع الفجر فإن الأفضل إتمامها؛ لأن وقوعه في التطوع بعد الفجر لا عن قصد ولا ينوبان عن سنة الفجر على الأصح.

قال الرافعي: ولا ينوبان عن سنة الفجر على الأصح الظاهر أنهما لا ينوبان عن السنة في هذه الصورة اتفاقًا، حيث كان ابتداؤهما قبل طلوع الفجر الذي هو وقت السنة.

(رد المحتار على الدر المختار: 44/2)

3- ومن صلی تطوعًا في اٰخر اليل فلما صلي ركعة طلع الفجر كان الإتمام أفضل لأن وقوعه في التطوع بعد الفجر لا عن قصد ولا تنوبان عن سنة الفجر على الأصح.

(فتاوى هنديه: 59/1)

واللہ اعلم بالصواب

27 جنوری 2022ء

24 جمادی الاخری 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں