کیاتراویح کی اجرت لیناجائز ہے؟

السلام علیکم

مفتی زرولی خان صاحب کا عند العلماء کیا مقام ہے.وہ حفاظ کے لیے تراویح کی اجرت  کو جائز کہہ رہے ہیں اس کے بارے میں ان کا ایک بیان آیا ہے وہ اس ای-میل کے ساتھ منسلک ہے. اس بیان کو سن کر ہمارے بہت سے معتبر،با صلاحیت علماء بھی تراویح کی اجرت کوجائز  قرار دینے لگے ہیں .حضرت شیخ الاسلام دامت برکاتہ کا علماء کے دلوں میں بہت احترام ہے .اس لیے اگر حضرت والا خود اس کی تحقیق کر کے کچھ تحریر فرما دیں تو یہ غلط مسئلہ  اور فساد آگے  نہیں بڑھے  گا .

گزارش :امید ہے کہ حضرتکے خدام اور میرے مخدومین اس مسئلہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس ای-میل کو حضرت شیخ الاسلام زید مجدہ کے سامنے ضرور پیش کریں گے

فقط جزاکم اللہ خیرا

عارض: محمد اکرم

بہاونگر کاٹھیاواڑ انڈیا

باسمہ سبحانہٗ

مقدمہ بندہ زید مجدکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مولانا زرولی خان صاحب حفظہ اللہ تعالی کراچی مدرسہ احسن العلوم کے بانی اور وہاں کے مہتمم و شیخ الحدیث ہیں. متعدد فقہی  مسائل میں ان کے کچھ تفردات ہیں ، یہ مسئلہ بھی انہی میں سے ہے.ہمارے تمام اکابر کا فتوی عدم جواز کا ہے

واللہ سبحانہ اعلم

بندہ محمد تقی عثمانی عفی عنہ

٤-٨-١٤٣٨ ھ

عربی حوالہ جات اور مکمل فتویٰ پی ڈی ایف فائل میں حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/547448048957778/

اپنا تبصرہ بھیجیں