تعارف سورۃ السجدۃ 

اس سورت کا مرکزی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد ،یعنی توحید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور آخرت کا اثبات ہے، نیز جو کفار عرب ان عقائد کی مخالفت کرتے تھے ،اس سورت میں ان کے اعتراضات کا جواب دیاگیا ہے، اوران کا انجام بھیبتایاگیا ہے
* چونکہ اس سورت کی آیت نمبر:۱۵ ،سجدے کی آیت ہے ،یعنی جوشخص بھی اس کی تلاوت کرے یا سنے اس پر سجدہ ٔ تلاوت واجب ہے، ا س لئے اس کا نام تنزیل السجدہ یا الم سجدہ یا صرف سورۂ سجدہ رکھا گیا ہے
* صحیح بخاری کی ایک حدیث میں ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں بکثرت یہ سورت پڑھا کرتے تھے
* اور مسند احمد (٣٤٠:٣) کی ایک حدیث میں ہے کہ آپ رات کو سونے سے پہلے دو سورتوں کی تلاوت ضرور فرماتے تھے ،ایک سورۂ تنزیل السجدہ اوردوسری سورۂ ملک

اپنا تبصرہ بھیجیں