تعارف سورۃ العصر

تعارف سورۃ العصر

سورہ عصر قرآنِ کریم کی بہت مختصر سورت ہے لیکن ایسی جامع ہے کہ بقول امام شافعی ؒاگر لوگ اسی صورت کو غور وتدبر کے ساتھ پڑھ لیں تو دین ودنیا کی درستی کے لئے کافی ہوجائے اس صورت میں حق تعالی نے زمانہ کی قسم کھاکر فرمایا کہ نوعِ انسانی بڑے خسارے میں ہے اور اس خسارے سے مستثنی صرف وہ لوگ ہیں جو چار چیزوں کے پابند ہو ں ایمان،عملِ صالح ،دوسروں کو حق کی نصیحت اور صبر کرنے کی وصیت 

دین ودنیا کے خسارے سے بچنے اور نفع عظیم حاصل کرنے کا یہ قرآنی نسخہ چار اجزاء سے مرکب ہے جن میں پہلے دو جز اپنی ذات کی اصلاح کے متعلق ہیں اور دوسرے دو جز دوسرے مسلمانوں کی ہدایت واصلاح سے متعلق ہیں۔
(معارف القرآن

اپنا تبصرہ بھیجیں