تعارف سورۃ حم السجدۃ

یہ سورت اس مجموعے کا ایک حصہ ہے جسے حوامیم کہا جاتا ہے اور جس کا تعارف پیچھے سورۂ مؤمن کے شروع میں گزرچکا ہے ،اس سورت کے مضامین بھی دوسری مکی سورتوں کی طرح اسلام کے بنیادی عقائد کے اثبات اور مشرکین کی تردید پر مشتمل ہیں
*
اس سورت کی آیت نمبر:۳۸ آیتِ سجدہ ہے،یعنی اس کے پڑھنے اور سننے سے سجدہ واجب ہوتا ہے ،اس لئے اس کو حم السجدہ کہا جاتا ہے،اس کا دوسرا نام فصلت بھی ہے ،کیونکہ اس کی پہلی آیت میں یہ لفظ آیا ہے ،نیز اسے سورۃ المصابیح اور سورۃ الاقوات بھی کہا جاتا ہے۔ ( روح المعانی) ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں