تعارف سورۃ المطففین

اس سورت میں بھی بنیادی عقائد سے بحث کی گئی ہے ،یوم القیامہ کے احوال اور اہوال اس میں خاص طور پر مذکور ہیں، اس کی ابتدائی آیتوں میں ان لوگوں کے لئے بڑی سخت وعید بیان فرمائی گئی ہے جو دوسروں سے اپنا حق وصول کرنے میں تو بڑیسرگرمی دکھاتے ہیں؛ لیکن جب دوسروں کا حق دینے کا وقت آتا ہے تو ڈنڈی مارتےہیں ،یہ وعید صرف ناپ تول ہی سے متعلق نہیں ہے ؛بلکہ ہر قسم کے حقوق کو شامل ہے ،او راس طرح ڈنڈی مارنے کو عربی میں تطفیف کہتے ہیں، اسی لئے اس سورت کا نام مطففین ہے۔

(خلاصہ قرآن وتوضیح القرآن)

اپنا تبصرہ بھیجیں