تحقیق حدیث

السلام عليكم!

یہ حدیث صحیح ہے کیا؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نوجوان سے ارشاد فرمایا: ” تم پر واجب ہے کہ مذہب پر عمل پیرا شریک حیات کا انتخاب کرو”۔

(وسائل الشیعہ، جلد 14 صفحہ 30)

جواب :

وعلیکم السلام!

انہی الفاظ کے ساتھ یہ حدیث اہل سنت کی کتب حدیث میں نہیں دیکھی گئی البتہ اس کا مفہوم دیگر احادیث سے ثابت ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “عورت سے شادی چار اشیاء کی وجہ سے کی جاتی ہے، اس کے مال، حسب نسب، حسن، اور دین کی وجہ سے، لیکن تم دین داری کو ترجیح دیا کرو!”۔

(بخاری: 4802، مسلم: 1466)

اپنا تبصرہ بھیجیں