تیمم کن چیزوں سے کیا جاسکتا ہے؟

سوال:تیمم کن چیزوں سے کیا جاسکتا ہے؟

جواب:واضح رہے کہ تیمم ہر اس چیز سے کرنا جائز ہے جو مٹی کی جنس سے ہو اور جلانے سے جلے نہیں اور پگھلانے سے پگھلے نہیں، جیسے:ریت، پتھر، چونا، ہڑتال، سرمہ، گچ وغیرہ۔

جو چیزیں زمین کی جنس سے نہیں یا زمین کی جنس سے ہیں لیکن جل کر راکھ ہوجاتی ہیں یا پگھل جاتی ہیں ان سے تیمم جائز نہیں،مثلاً: کپڑا، سونا، چاندی، لوہا، لکڑی، پیتل وغیرہ، البتہ اگر ان چیزوں پر گرد اور مٹی لگی ہے تو پھر اس گرد اور مٹی سے تیمم کرنا جائز ہوگا-

===============================

حوالہ جات

١)ومنها الصعيد الطيب،يتيمم بطاهر من جنس الارض كذا فى التبيين كل ما يحترق فيصير رمادا كالحطب والحشيش ونحوهما او ماينطبع ويلين كالحديد والصفر والنحاس والزجاج وعين الذهب والفضة ونحوها فليس من جنس الارض وما كان بخلافِ ذالك فهو من جنسها كذا فى البداىٔع

(فتاوي هنديه: كتاب الطهاره،باب التيمم ٣٠)

٢)ويجوز التيمم عند ابي حنيفة ومحمد بكل ما كان من جنس الارض كالتراب والرمل والجص والنورة والكحل والزرنيخ(الهدايه:ج١/ص٥٠)

٣)زمین کے سوا اور جو چیز مٹی کی قسم سے ہو اس پر بھی تیمم درست ہے- جیسے:مٹی ،ریت، پتھر، گچ، چونا ،ہڑتال، سرمہ، گیرو وغیرہ اور جو چیز مٹی کی قسم سے نہ ہو اس سے تیمم درست نہیں جیسے:سونا، چاندی،رانگا، گیہوں، لکڑی، کپڑا اور اناج وغیرہ- ہاں اگر ان پر گرد اور مٹی ہو اس وقت ان پر تیمم درست ہے-

(بہشتی زیور: ٦٩/١)

واللّٰه سبحانه وتعالى اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں