والدین اولاد کے حق میں گواہی دے سکتے ہیں یا نہیں؟ 

فتویٰ نمبر:4072

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

ﻗﺮﺁﻥ ﻭﺳﻨﺖ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺪﺭﺟﮧ ﺯﯾﻞ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺑﺎﺕ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺱ ﻓﺘﻮﮮ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﺮﯾﺮﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻋﻨﺎﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺩﯾﮟ۔

ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻘﺪﻣﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻻﺩ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﮩﻦ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺎٸ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

قرابت داروں کی گواہی ویسے تو ایک دوسرے کے حق میں معتبر ہوتی ہےلیکن والدین اپنی اولاد کے حق میں اور اولاد اپنے والدین کے حق میں گواہی نہیں دے سکتے. کیونکہ اس میں رعایت کرنے کی تہمت ہے۔لہذا گواہی دی تو جا سکتی ہے مگر ان کا اعتبار نہیں کیا جاۓ گا۔ 

“و لا شھادۃ الوالد لولدہ و ولد ولدہ و لا شھادۃ الولد لابویہ و اجدادہ”۔ ( مختصر القدوری: کتاب الشھادات ، ٢٦٩٢/١٥)

“اصول وفروع،یعنی ماں باپ،دادا دادی وغیرہ کی شہادت اپنی اولا د کے حق میں، یااولاد کی شہادت اپنے اصول ماں باپ وغیرہ کے حق میں معتبر نہیں”

(جدید معاملات کے شرعی احکام :ج 2 )

حدیث ہے:

“لا تقبل شھادۃ الوالد لولدہ،ولا الولد لوالدہ،ولا المراۃ لزوجھا،ولا الزوج لامراتہ”

(ترمذی ثانی:ابواب الشھادت)

بھائی بہن ایک دوسرے کے حق میں گواہی دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گواہی کے لیے دو عورتوں کااور ایک مردکا ہونا ضروری ہے البتہ حدود اور قصاص میں خواتین کی گواہی کا اعتبار نہیں کیا جاتا۔دو مردوں کا گواہی دینا ضروری ہوتا ہے۔ 

(مختصر القدوری :کتاب الشھادات)

“اصول و فروع اور زوجین کے علاوہ دوسرے رشتہ داروں کی شہادت قابل قبول ہے، مثلاً:بھائی کی شہادت بھائی کے حق میں،یا چچا، چچازاد بھائی ،یا بھتیجے وغیرہ کی شہادت ایک دوسرے کے حق میں شرعا معتبر ہے”

(جدید معاملات کے شرعی احکام :ج 2 )

اگر والدین اولاد کے خلاف گواہی دیں یا اولاد والدین کے خلاف گواہی دے تو وہ معتبر ہے۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:25جمادی الاخری1440ھ

عیسوی تاریخ:3 مارچ 2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں