ویسٹرن یونین کی جانب سےملنےوالےتحفہ کاحکم

فتویٰ نمبر:993

ایک خاتون نے کینیڈا سے بیت السلام کے لیے شام کے مسلمانوں کی مدد کے لیے پیسے بھجوائے (صدقہ کی مد میں) کراچی میں وہ پیسے ویسٹرن یونین کے ذریعے نکالے تو ویسٹرن یونین کمپنی کی طرف سے گھڑی بطور گفٹ ملی

اب یہ پوچھنا ہے کہ یہ گھڑی کس کی ہے؟

جس نے پیسے بھجوائے یا جس کے لیے پیسے بھجوائے؟

زینب

الجواب بعون الوھاب

سب سے پہلے تو کمپنی کی پالیسی معلوم کی جائے کہ ان کی طرف سے یہ گفٹ کس کے لیے ہے۔اگر کوئی وضاحت نہیں ہے تو یہ گفٹ صدقہ دینے والے کا ہے۔

”وھکذا ھبة الصدقة والکتابة بشرط متعارف و غیر متعارف یصح۔“(فتاوی عالمگیری،٣|٤٩٧)

واللہ اعلم بالصواب۔

بنت شاھد

دارالافتاء،صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر،

١٤رجب،١٤٣٩ھ

١اپریل،٢٠١٨ء

اپنا تبصرہ بھیجیں