وراثت کی تقسیم

فتویٰ نمبر:960

موضوع: فقہ المیراث

🔎سوال: بیوہ کا انتقال ہوا اس کے تمام وارث لینڈ لورڈ ہے اولاد کوئی نہیں ہے وارثین میں والدین اور 2 بھائی اور ایک بہن ہیں,اس سے 16 سال پہلے بیوہ کے شوہر کا انتقال بھی ہوا تھا اس کی تقسیم نہیں ہوئی تھی اس وقت شوہر کے ورثاء میں بیوی کے ساتھ 2 بھائی اور 2 بہنیں تھیں اب رہنمائی کردیں کے بیوہ کے شوہر کا ترکہ اور اس بیوہ کا ترکہ کس طرح تقسیم ہوگا?اور بیوہ کو اپنے شوہر کے ترکے سے کتنا حصہ ملے گا?

الجواب حامدًا و مصليا

مذکورہ صورت میں مرحوم نے انتقال کے وقت اپنی ملكیت میں جو كچھ منقولہ غیرمنقولہ مال و جائیداد، دكان مكان، نقدی ،سونا، چاندی غرض ہر قسم كا چھوٹا بڑا جو بھی سازوسامان چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم كا تركہ ہے۔

1⃣ اس میں سے سب سے پہلے مرحوم كے كفن دفن كا متوسط خرچہ نكالا جائے، اگر كسی نے یہ خرچہ بطور احسان ادا كردیا ہے تو پھر تركے سے نكالنے كی ضرورت نہیں۔

2⃣ اُس كے بعد دیكھیں اگر مرحوم كے ذمے كسی كا كوئی قرض واجب الادا ہوتو اُس كو ادا كیا جائےاور اگر مرحوم نے بیوی كا حق مہر ادا نہیں كیا تھا اور بیوی نےبرضا و رغبت معاف بھی نہیں كیا تو وہ بھی قرض كى طرح واجب الادا ہے، اُسے بھی ادا كیا جائے۔

3⃣ اُس كے بعد دیكھیں اگر مرحوم نے كسی غیر وارث كے حق میں كوئی جائز وصیت كی ہو توبقایا تركے كے ایك تہائی حصے كی حد تک اُس پر عمل كیا جائے۔

4⃣ اُس كے بعد جو تركہ بچے اُس كے كل 24 برابر حصے کیے جائیں گے۔

🔵 جس میں سے :

🔹بیوہ کو 6

🔹فی بھائی کو 6 

🔹فی بہن کو 3

حصہ ملے گا۔

🔵 فیصد کے حساب سے

🔹 بیوہ کا حصہ 25%

🔹فی بھائی کاحصہ %25 اسی طرح دوسرے بھائی کو بھی حصہ ملے گا.

🔹 فی بہن کا حصہ %12.5اسی طرح دوسری بہن کو بھی ملے گا۔

اسی طرح بیوہ کے کل ترکے میں سب سے پہلے شوہر کی طرف سے ملے ہوئے حصے کو بھی جمع کرلیا جائے اس کے بعد مذکورہ بالا 3 کام کرنے کے بعد باقی ماندہ مال کے کل 6 حصے کرلیے جائیں جس میں 1 حصہ ماں کا اور باقی بچا ہوا مال باپ کو دیا جائے گا .باپ کی موجودی میں میت کے بھائی بہن محروم رہیں گے.

کل مال کے چھ حصص:

ماں:1 حصہ

باپ:بقیہ 5 حصے 

بھائی:0

بہن:0

فیصد کے اعتبار سے 

ماں :16.6%

باپ:83.3%

فقط

و اللہ خیر الوارثین

✍بقلم : بنت معین

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹيوٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹیوٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں