وتر میں رفع یدین کے بغیر نماز پڑھ لینا

فتویٰ نمبر:913

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم!

جس کو وتر میں دعائے قنوت سے پہلے ہاتھ اٹھانے کا علم نہ ہو اور آج ہی پتا چلا ہو اور اس پر چار یا پانچ سال سے نماز فرض ہے تو وہ کیا کرے؟

اور اگر گیارہ سال کی عمر سے بہت ساری نمازیں نہ پڑھی ہوں اور ان کا کوئی حساب کتاب نہ ہو کہ کون سی نماز کتنی نہیں پڑھی تو وہ کیا کرے؟

تنقیح: نماز کتنے سال کی عمر میں فرض ہوئی؟

جواب تنقیح: گیارہ سال

والسلام

سائل کا نام:لائبہ 

الجواب حامدۃو مصلية

وتر میں دعائے قنوت سے پہلے ہاتھ اٹھانا سنت ہے اور نماز کی سنت چھوڑ دینے سے نماز واجب الاعادہ نہیں ہوتی۔لہذا جو وتر کی نماز بغیر رفع یدین کے پڑھ لی وہ ادا ہو گئی۔

دوسرے مسئلے کے متعلق یہ عرض ہے کہ نماز چھوڑنا بہت گناہ ہے اور بالغ ہونے کے بعد سے جتنی نمازیں نہیں پڑھیں ان سب کی قضا لازم ہے۔سائلہ کو چاہیے کہ غور کرے اور غالب گمان کے مطابق جتنی نمازیں بنتی ہیں ان کا ایک اندازہ لگائے اور ان نمازوں کی قضا کرنا شروع کر دے، مثلا سال میں کتنی نمازیں ہوئیں،ان میں سے حیض کے دن نکال دے،پھر یاد کرے کہ ہفتے میں اتنی نمازیں عموما پڑھ لیتی تھی۔اس طرح ایک اندازہ مقرر کر کے نمازوں کو قضا کرے۔

▪وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من نسى صلوة فليصلها اذا ذكرها….الخ

( النسائى:١٠١/١)

▪ولا يجب بترك التعوذ والبسملة فى الاولى والثناء و تكبيرات الانتقالات الا فى تكبيرة ركوع الركعة الثانية من صلوة العيد ولا يجب بترك رفع اليدين فى العيدين وغيرهما.

( فتاوي هنديه:٨٠/١)

▪ و يجوز تاخير الفوائت وان وجبت على الفور لعذر السعى على العيال و فى الحوائج على الاصح اى فيسعى و يقضى ما قدر بعد فراغه ثم و ثم الى ان تتم.

( رد المحتار:٧٦٨/١)

▪یہ رفع یدین فرض یاواجب نہیں،سنت ہے۔

( فتاوی محمودیہ: ١٦٣/٧)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت ابو الخیر سیفی عفی عنہا

قمری تاریخ:٦ صفر ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:١٦ اکتوبر٢٠١٨ ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں