وہ غذائیں جوچربی گلائیں

٭بادام

٭زیتون کاتیل

٭ایواکاڈو

٭کدوکےبیج

بادام

عام طورپرخیال کیاجاتاہے کہ بادام کااستعمال وزن بڑھاتاہے،ماہرین کےمطابق جب بادام کوبھوک مٹانےکےلیےاستعمال کیاجائےتویہ وزن میں اضافہ نہیں کرتا۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والے تحقیقی نتائج میں بتایاگیاہے کہ روزانہ 55گرام تک بادام کااستعمال دل کےامراض کاخطرہ کافی  حدتک کم کرتاہے اورساتھ ہی اس سےوزن میں کمی بھی کوئی اضافہ نہیں ہوتاجبکہ کولیسٹرول کنٹرول رہتاہے۔

زیتون کاتیل

زیتون کےتیل کومیڈیٹرین ڈائٹ کااہمن حصہ سمجھاجاتاہے۔کیٹوجینک  ڈائٹ میں بھی اس کااستعمال مفیدرہتاہے ۔ماہرین کےمطابق زیتون کاتیل ہرڈائٹ پلان کی ضرورت ہے،روزانہ ڈیڑھ اونس زیتون کاتیل غذاکوپکانےکےلیےاستعمال کرناجسمانی وزن اورتوندمیں تیزی سے کمی لانےکےلیے بہترین ثابت ہوتاہے،اس میں پکائے گئےکھانوں میں کیلوریزگننےکی ضرورت نہیں پڑتی ۔

ایواکاڈو

ایواکاڈوایک ایساپھل ہےجوزیادہ ترسیلیبرٹیزکےڈائٹ پلان میں شامل ہوتاہے۔ایواکاڈوسےمتعلق انٹرنل میڈیسن ریویومیں کہاگیاہے کہ اس کاباقاعدہ استعمال انسان میں موٹاپےکےامکانات 33فیصدکم کردیتاہےجبکہ اس کےاستعمال سےکمرکی چوڑائی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔یہ پھل کھانےوالوں کاوزن دوسروں کی نسبت ساڑھے 7 پونڈ تک کم ہوسکتاہے۔یہی وجہ ہےکہ ایواکاڈوڈائٹ آف سلم ویمن میں شامل کیاجاتاہے۔

کدوکےبیج

ڈائٹنگ کےلیے کدوکےبیج نہایت فائدہ مندہیں ان میں موجوداومیگاتھری،پروٹین  اورمیگنیشیم کی اچھی خاصی مقدارجسم کوتوانائی دیتی ہے ۔کدوکےبیج کولیسٹرول اوروزن دونوں کم کرتےہیں ۔ماہرین کےمطابق اگرآپ موٹاپےکاشکار ہیں توکدوکےبیج کھاناشروع کردیں کیونکہ ان بیجوں میں باقی بیجوں کےمقابلہ میں سب سےزیادہ زنک نامی کیمائی مادہ موجودہوتاہے جوجسم کی چکنائی کوختم کردیتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں