وضوکےلیےلپ اسٹک چھڑانےکاحکم

فتویٰ نمبر:1020

کیا وضو کے لیے ضروری ہے کہ لپ اسٹک کی سرخی کو چھڑایا جائے؟

الجواب بعون الملک الوھاب

اگر لپ اسٹک تہہ دار ہوجس کی وجہ سے ہونٹوں تک پانی نہ پہنچ سکے، تو اس کو صاف کیے بغیر وضو اور غسل صحیح نہیں ہوگا۔ 

اوراگر لپ اسٹک (لالی) پرت والی نہ ہو کہ جس کی تہہ ہونٹ پر جم جائے اور پانی پہنچنے سے مانع ہو، بلکہ صرف رنگ ہو تو وضو صحیح ہوجائے گا۔ 

ولا یمنع الطہارة ونیم وحناء ودرن – وقیل: إن صلبًا منع وہو الأصح- قال ابن عابدین: أي: إن کان ممضوغاً مضغًا متأکدًا بحیث تداخلت أجزاوٴہ وصار لزوجةً وعلاکةً کالعجین لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورة والحرج (الدر المختار مع رد المحتار: ۱/ ۲۸۸-۲۸۹۲، زکریا)

واللہ اعلم باالصواب

بنت سعید الرحمن

صفہ اسلامک ریسرچ سنٹر

٢٤رجب١٤٣٩

اپنا تبصرہ بھیجیں