یہود و نصاریٰ کی نقالی کا جنون

(١٥) عَنْ اَبِی سَعِیْدٍ رضی اللہ عنہ  عَنِ النَّبِیِّ ؐ قَالَ لَتَتَّبِعَنَّ سُنَنَ مَنْ قَبْلَکُمْ شِبْراً بِشِبْرٍ وَ ذِرَاعاً بِذِرَاعٍ حَتَّی لَوْ دَخَلُوْا جُحْرَ ضَبٍّ تَبِعْتُمُوْھُمْ قُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اَلْیَہُوْدَ وَالنَّصَارَیٰ قَالَ فَمَنْ۔(صحیح بخاری ج٢،ص١٠٨٨)
ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ ٹھیک پہلی امتوں کے نقشِ قدم پر چلو گے یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے بل میں گھسے ہوں گے تو تم بھی اس میں گھس کر رہو گے۔ کسی نے عرض کیا اے اللہ کے رسولؐ !پہلی امتوں سے آپ کی مراد یہود و نصاری ہیں ؟ ارشاد فرمایا تو اور کون؟۔
فائدہ: آج تہذیب و ثقافت میں بالخصوص اور عام امور زندگی میں بالعموم اہلِ مغرب کی تقلید کی جو روش چل پڑی ہے اس کو ہر شخص کھلی آنکھوں دیکھ سکتا ہے احساسِ کمتری کی انتہاء ہے کہ ان کی زبان، لباس، عادات و اطوار عزت و ترقی کا معیار سمجھے جانے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں