زکوٰۃ دینے کے بعد معلوم ہوا کہ لینے والا مستحق نہیں تھا

زکوٰۃ دینے کے بعد معلوم ہوا کہ لینے والا مستحق نہیں تھا

ایک شخص کو مستحق سمجھ کر زکوۃ دے دی پھر معلوم ہوا کہ وہ تو مالدار ہے یا سید ہے تب بھی زکوٰۃ ادا ہوگئی، دوبارہ ادا کرنا واجب نہیں،لیکن لینے والے کو اگر معلوم ہوجائے کہ یہ زکوٰۃ کا پیسہ ہے اور میں زکوٰۃ کا مستحق نہیں ہوں تو واپس کردے اور اگر دینے کے بعد معلوم ہو کہ جس کو دیا ہے وہ کافر ہے تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی، دوبارہ ادا کرے۔

اگر کسی پر شبہہ ہو کہ معلوم نہیں مالدار ہے یا محتاج؟ تو جب تک یہ تحقیق نہ ہوجائے اس کو زکوٰۃ نہ دے۔ اگر بغیر تحقیق کیے دے دی تو اگر دل یہ گواہی دے کہ وہ مستحق ہے تو زکوٰۃ ادا ہوگئی اور اگر دل یہ کہے کہ وہ مالدار ہے تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی، دوبارہ دے، لیکن اگر دینے کے بعد معلوم ہوجائے کہ وہ غریب ہی ہے تو دوبارہ نہ دے، زکوٰۃ ادا ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں