ذاتی مقصد سے کی گئی تلاوت کے ذریعے ایصال ثواب کرنا

سوال:اگر ہم اپنے کسی مقصد کے لیے سورۃ بقرہ پڑھ رہے ہو تو کیا سورہ بقرہ کو پڑھنے کے بعد زندہ یا مردہ کو ایصال ثواب کیا جا سکتا ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

تلاوت اگرچہ ذاتی مقصد کے لیے کی گئی ہو تب بھی اس کا ثواب زندہ یا مردہ شخص کو پہنچایا جاسکتا ہے۔

حوالہ جات:

1۔ فللإنسان أن یجعل ثواب عملہ لغیرہ عند أہل السنۃ والجماعۃ سواء کان المجعول لہ حیا أو میتا من غیرأن ینقص من أجرہ شیئی وأخرج الطبرانی والبیہقی فی الشعب عن ابن عمر قال قال رسول اللہ ﷺ إذا تصدق أحدکم بصدقۃ تطوعاً فلیجعلھا عن أبو یہ فیکون لھما أجرہا ولا ینقص من أجرہ شیئی۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ، کتاب الصلاۃ، باب أحکام الجنائز، فصل في زیارۃ القبور ، 3/ 151)

فقط۔واللہ اعلم بالصواب

۱۴جمادی الاولی۱۴۴۳ھ

19 دسمبر 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں