ضوریز / زوریز نام کا حکم

سوال:ضوریز یا زوریز نام رکھنا کیسا ہے؟
الجواب باسم ملہم الصواب

“زوریز” زاء  کے ساتھ کا معنی باوجود تحقیق کے نہیں ملا۔ البتہ “ضَوْریْز”  نام رکھ سکتے ہیں کیوں کہ “ضوریز ”  مرکب ہے (ضَو ) اور (ریز) سے۔ضو  کا معنی ہے: روشنی۔ اور “ریز”  ریزدن سے ہے، ریزدن کا معنی ہے: تقسيم كرنا، پھینکنا۔ “ضوریز”  کا معنی ہوگا: روشنی پھیلانے والا،  روشنی بکھیرنے والا۔
———————————————
حوالہ جات:
1.الضَّوء: روشنی۔
(القاموس الوحید: صفحہ: 980 ادارہ اسلامیات)

2.”ضَوریز”: روشنی بکھیرنے والا، روشنی پھینکنے والا
(فیروز اللغات:صفحہ : 922 فیروز سنز)

3.”ضَوریز: روشنی پھینکنے والا، منور، روشن ۔”
(اردو لغت: جلد 13، صفحہ 43)

4.”ضو:  روشنی۔
(فرھنگ عامرہ: صفحہ :335)
رِیزدن: بٹانا، گرانا۔”
(فرھنگ عامرہ: صفحہ: 256)
—————————————–
واللہ اعلم بالصواب
19دسمبر2022
25جمادی الاولی 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں