سوال: اگر ظہر کی نماز کی دو سنت کسی وجہ سے اس وقت نہ پڑھ سکیں تو کیا بعد میں کسی نماز کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں ؟
الجواب باسم ملھم الصواب
صورتِ مسئولہ میں کوشش یہ کی جائے کہ سنت مؤکدہ اسی نماز کے فوراً بعد پڑھ لی جائے تاہم اگر کسی کی سنتیں رہ گئی ہوں تو بعد میں کسی بھی نماز کے ساتھ پڑھ لینا بہتر ہے تاہم یہ قضا نہیں کہلائے گی بلکہ نفل نماز کہلائے گی ۔
حوالہ جات
”(بخلاف سنة الظهر) وكذا الجمعة (فإنه) إن خاف فوت ركعة (يتركها) ويقتدي (ثم يأتي بها) على أنها سنة (في وقته) أي الظهر (قبل شفعه) عند محمد، وبه يفتى جوهرة.
(قوله: وبه يفتى) أقول: وعليه المتون، لكن رجح في الفتح تقديم الركعتين۔ قال في الإمداد: وفي فتاوى العتابي، أنه المختار، وفي مبسوط شيخ الإسلام أنه الأصح؛ لحديث عائشة «أنه عليه الصلاة والسلام كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر يصليهن بعد الركعتين۔ وهو قول أبي حنيفة، وكذا في جامع قاضي خان اه ۔۔ والحديث قال الترمذي: حسن غريب، فتح“۔
(الدر المختار مع رد المحتار:619/2)
واللّٰہ اعلم بالصواب
29 جمادی الثانی 1445ھ
12جنوری 2024ء