وتر کے بعد دو سجدے کرنا

فتویٰ نمبر:3078

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

درج ذیل حدیث درست ہے یا نہیں اس کا مقام کیا ہے؟.

عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال لفاطمة:مامن مؤمن ولامؤمنة يسجدبعدالوترسجدتين ويقول فى سجوده خمس مرات.. سبوح قدوس رب الملائكة والروح. والذى نفس محمد بيده انه لا يقوم من مقامك حتى يغفر له واعطاه ثواب مائةحجة ومائة عمرة واعطاه الله ثواب الشهداء وبعث الله اليه الف ملك يكتبون له الحسنات واعتق مائة رقبة واستجاب الله تعالى دعائه ويشبع يوم القيامة فى ستين من اهل النار اذا مات مات شهيدا. 

والسلام

الجواب حامدا و مصليا

سوال میں ذکرکردہ حدیث باوجود کوشش کے ہمیں کسی حدیث کی کتاب میں نہیں مل سکی،البتہ ابن عابدین رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ردالمحتار میں معرض جرح میں پیش کیا ہے اور شرح منیہ سے اس پر “موضوع باطل” ہونے کا حکم نقل کیا ہے،لہذااس پر عمل کرناجائز نہیں ہے. 

( ماخذہ الفتاوی التاتارخانیہ المطبوعة، بتحقيق الشيخ شبیر احمد القاسمی:٢/٣٤٦)

لما فی الدرالمختار وحاشیہ ابن عابدین (ردالمحتار) (٢/١٢٠).

” وحاصلہ ان ما لیس لھا سبب لا تکرہ مالم يؤد فعلهاالى اعتقادالجهلة سنيتها كالتى بفعلها بعض الناس بعد الصلاة ورائيت من يواظب عليها بعد صلاة الوتر ويذكر أن لها لا اصلا وسندا فذكرت له ماهنا فتركها ثم قال،:فى شرح المنية، اما ما ذكر فى المضمرات ان النبى صلى الله عليه وسلم قال لفاطمة رضى الله عنها: ما من مؤمن ومؤمنة يسجد سجدتين….. إلى آخر ماذكر”فحديث موضوع باطل لا اصل له۔ (قوله فمكروه) الظاهر انها تحريمية لانه يدخل فى الدين ماليس منه” . 

مفتی شبیر احمد قاسمی نے (فتاوی تاتارخانیہ 2/346)میں اس روایت پر نوٹ لکھا ہے.

“لم أجد ھذاالحدیث فی کتب الاحادیث التی عندی” .

خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ روایت اور فضیلت کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے فقہ کی بعض کتابوں نے اس کے مشہورہونے کوبیان کیا ہے اور ساتھ ساتھ اس کے من گھڑت ہونے کو بھی ذکر کیا ہے لہذا اس روایت کو بیان کرنا اور پھیلانا جائز نہیں ان کلمات کے اتنے فضائل کسی حدیث سے ثابت نہیں البتہ کلمات “سبوح قدوس رب الملائكة والروح'” کا پڑھنا درست ہے، اور نبی کریم صلى اللہ علیہ والہ وسلم سے ثابت ہے۔

(فتاوی دارالعلوم زکريا، ١/ ٣٨٦)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٢٠ جمادی الاول ١٤٤٠

عیسوی تاریخ:٢٦جنوری٢٠١٩

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں