استخارےکاطریقہ

السلام وعلیکم!

استخارہ نکاح کے لیے لڑکے اور لڑکی کا نام کے ساتھ نیت کرنا ضروری ہے یا صرف نکاح کی نیت کافی ہے؟ یعنی (میں فلاں خاتون سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، میرے لئے بہتر ہے ) یہ نیت کریں یا (میں نکاح کرنا چاہتا ہوں) یہ نیت کریں؟

جواب:

وعلیکم السلام!

نکاح کے استخارے کے لیے لڑکی یا لڑکے کا نام لینا ضروری نہیں ہے،  نکاح کے استخارہ  کے لیے جہاں نکاح کا پیغام بھیجا ہے اس  کا ذہن میں دھیان کر کے ”هذا النکاح “ کہہ دینا کافی ہے، اگر نام معلوم ہو تو اس جگہ نام لینے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں