مہر مقرر کرنا واجب ہے یاسنت

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۶۰

سوال:-       بیوی کا حق مہر شادی کے وقت مقرر کرنا سنت ہے یا واجب؟ یعنی اگر کوئی اس کو مقرر نہ کرے تو وہ سنت چھوڑنے کا مرتکب ہو گا یا واجب؟

جواب :          مہر مقرر کرنا صرف سنت نہیں بلکہ شرعاً فرض ہے۔ نکاح کے موقع پر مہر مقرر نہ کرنا درست نہیں۔ اس سے شریعت کا حکم ترک  کرنا لازم آتا ہے۔ البتہ مہر کے ذکر کے بغیر بھی نکاح منعقد  ہوجاتا ہے اور اس صورت میں  شوہر پر مہر مثل لازم ہو گا ۔ نہیں دے گا تو گناہ گار ہوگا۔

قال اللہ تعالیٰ

1۔ قد علمنا ما فرضنا علیہم فی ازواجہم(احزاب: 50)

 2۔ واتوالنساء صدقاتہن نحلة (النساء:4) 

الھدایہ: باب المھر( 2/302)

3۔ثم المھر واجب شرعاً ابانة لشرف المحل فلا یحتاج الی ذکرِہ لصحة النکاح

(الھدایہ :باب المھر 2/305)

وان تزوجھاولم یسم لھامھرااوتزوجھا علی ان لا مھر لھافلھا مھرمثلھا

اپنا تبصرہ بھیجیں