سوال: کیا چہرے، بازوؤں اور ٹانگوں سے غیر ضروری بال اتارنا جائز ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

عورت کے لیے چہرے، بازوؤں اور ٹانگوں سے غیر ضروری بال صاف کرنا نہ صرف جائز بلکہ مستحب ہے البتہ بھوؤں(ابرو) کے اطراف سے بال اکھیڑ کے باریک دھاری بنانا جائز نہیں۔ابرو اگر بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہوں تو ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق کرنا جائز ہے ۔غرضیکہ تزئین ا ور ازالہ عیب مستحب ہے اور اللہ کی خلقت میں تبدیلی کرنا ناجا ئز ہے ۔

“اذا نبت للمراة لحیة او شوارب فلا تحرم ازالتہ بل تستحب اھ فی التاتارخانیة عن المضمرات ولا باس باخذ الحاجبین وشعر وجھہ ما لم یشبہ المخنث ومثلہ فی المجتبی تامل 

ردالمحتار(5-239)

واللہ اعلم بالصواب-

اہلیہ محمود الحسن دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز. 5 جمادی الاولی 1438 ھ. 3-2-2017ء

اپنا تبصرہ بھیجیں