عورت کا پسینے کی بدبو دور کرنے کو پرفیوم لگانا

سوال: اگر خوشبو لگانے کا مقصد مردوں کو متوجہ کرنا نا ہو بلکہ پسینہ کی بو کو کم کرنا ہو تو کیا باہر نکلنے سے پہلے عبایا یا دوپٹہ پر اسپرے کرسکتے ہیں؟ الجواب باسم ملہم الصواب عورت کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت تیز خوشبو لگانا جائز نہیں ہے البتہ ایسی خوشبو جو مزید پڑھیں

ڈیزائن والے رنگین عبایہ بیچنا

سوال: کیا ڈیزاین والے رنگین عبائے بیچنا جائز ہیں؟ الجواب باسم ملھم الصواب: واضح رہے کہ اگرچہ کپڑوں کا کاروبار جائز اور ا س کی کمائی حلال ہے، لیکن چونکہ عبایہ پہننے کا مقصد پردہ کرنا ہے جو چست، مہین، رنگین اور نامناسب ڈیزائن والے عبایہ سے فوت ہو جاتا ہے۔ اس لئے ایسے عبایے مزید پڑھیں

عمامہ کا استعمال

سوال: کیا پگڑی /عمامہ مردوں کے لباس میں ضروری ہیں؟ الجواب باسم ملھم الصواب عمامہ یا پگڑی پہننا سنن زوائدمیں سے ہےیعنی اگر کوئی شخص اس پرسنت کی نیت سے عمل کرتا ہے تو اسکو ثواب ملے گا اور اگر عمل نہیں کرتا تو کوئی گناہ نہیں اور یہ لباس کالازمی حصہ بھی نہیں۔ حوالہ مزید پڑھیں

خاوند کا چہرے کے پردے سے منع کرنا

سوال: اگر کسی کے شوہر کو چہرہ چھپانا پسند نا ہو تو کیا کرے؟ الجواب باسم ملھم الصواب: واضح رہے کہ پردہ ایک شرعی حکم ہے ، شوہر کا اس سے روکنا یا منع کرنا جائز نہیں ہے، لہذا شوہر کو حکمت وبصیرت کے ساتھ خود ورنہ خاندان کے بڑوں کے ذریعے یہ بات سمجھانی مزید پڑھیں

عدت کے لیے سادا کپڑے بنوانے کا حکم

سوال: اسلام علیکم ! میری عدت ہے، میرے پاس سب کپڑے سردیوں کے کام والے ہیں تو میں یہی پہنوں یا نئے سادہ بنواوں؟ الجواب باسم ملھم الصواب وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! واضح رہے کہ عدت میں بناؤ سنگھار کے ترک کرنے کا حکم ہے اور بناؤ سنگھار میں ہر وہ لباس بھی شامل مزید پڑھیں

طلاق کی عدت اور احکام

سوال:1.کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ان مسائل کے بارے میں کہ طلاق کی عدت کیا ہے اور اس کے احکام کیاہیں۔ 2.نیز طلاق کی عدت میں ناک میں جو چھوٹی سی کیل ہوتی ہے وہ بھی اتارنی ضروری ہے؟ الجواب باسم ملھم الصواب وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ! سوال میں مذکورہ دونوں سوالات کے جوابات بالترتیب مزید پڑھیں

مختلف طریقوں سےبالوں کے ڈیزائن سیکھنا

سوال: مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ بالوں کی اسٹائل سیکھنا کیسا ہے اگر کوئی شوق میں سیکھتا ہے یا یہ کہ ہنر سیکھنے اور پھر سکھانے کی نیت سے سیکھے تو اسکا کیا حکم ہے اور پھر یہ کہ ہئیر اسٹائل کورس میں مختلف ہئیر اسٹائل سکھائے جاتے ہیں جس میں ممکن ہے مزید پڑھیں

زخرف نام رکھنا

سوال:السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ زخرف نام رکھنا کیسا ہے ؟ جواب:زخرف کے معانی “سونا،کسی چیز کا انتہائی حسن و دلکشی،زیبائش،سامانِ زینت“ آتے ہیں ،زخرف قرآن کی ایک سورت کا نام بھی ہے ،یہ نام رکھنا درست ہے ۔تاہم بہتر یہ ہے کہ صحابہ ،صحابیات کے ناموں پر یا کوئی اچھا بامعنیٰ اسلامی نام رکھ مزید پڑھیں

پلکوں کی ایکسٹینشن کروانے کاحکم

سوال:السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ پلکوں کی ایکسٹینشن کروانا جائز ہے؟ جواب:نقلی پلکیں اگر انسان یا خنزیر کے بالوں کی نہیں ہیں بلکہ مصنوعی یا دیگر جانور کے بالوں کی ہیں ان کا استعمال شوہر کی خاطر یا زیب و زینت کے لیے جائز ہے بشرطیکہ فیشن یا دھوکہ دہی مقصود نہ ہو،نیز اگر مزید پڑھیں

عورت کا پینٹ پہننا

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۲۴﴾ سوال:-        اگر عورتیں ایسا پینٹ پہنیں جو صرف عورتیں پہنتی ہیں اور اس کے اوپر کرتا وغیرہ پہنیں، تو کیا یہ درست ہوگا؟ (بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ پینٹ اب صرف غیر مسلمین کا ڈریس نہیں رہ گیا)نیز کیا ایسے پینٹ ، جیکٹ وغیرہ جو مردوں اور مزید پڑھیں