آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ

دورِ حاضر کا سب سے بڑا خطرناک فتنہ کیمرے اور قلم کا دشمنوں کے ہاتھوں میں چلے جانا ہے جو وہ دکھانا چاہتے ہیں ہم وہی دیکھتے ہیں اور جو وہ لکھ کر ہمیں پڑھانا چاہتے ہیں ہم بس وہی پڑہتے ہیں اس سے زیادہ ہمارا مبلغ علم نہیں ہے۔ جس نے ذہنوں کو بدل اور مسخ کر ڈالا ہے۔

حقیقت کی آنکھ سے ہم نے کبھی دیکھنے کی کوشش ہی نہیں کی اور نہ ہی سچائی کی جستجو کی ہے۔ ہم کٹھ پتلیوں کی طرح ہیں ، جن کی ڈور چینلوں اور اخباروں پر بیٹھے اینکروں اور صحافیوں کے ہاتھ میں ہے۔

یہ منافق کیمرے کی آنکھ سے ہمیں فرانس اور پیرس کے قحبہ خانوں اور نائٹ کلبوں میں ہونے والے دھماکے تو دکھاتے ہیں پر ملک شام پر برسنے والے آتش و آہن سے اوجھل رکھتے ہیں۔

یہ کفر کے ایجینٹ ہمارا رخ کرکٹ، ہاکی ، فٹ بال اور ریسلنگ جیسے فضول کھیلوں کی طرف تو موڑتے ہیں پر برما، کشمیر ، عراق اور صومالیہ میں ہونے والے دہشت ناک مظالم سے ہمیں یکسر غافل رکھتے ہیں ۔

یہ دلال فلم ایکٹروں کے انڈویئرز کے سوکھنے کو تو خوبصورتی سے دکھاتے ہیں پر علماء کے بیانات اور خبریں نہیں دکھاتے ۔

یہ المیہ ہے المیہ ہے آج کے دور کا سب سے بڑاالمیہ!

اپنا تبصرہ بھیجیں