آنکھوں کا پردہ

میرا سوال یہ ہے کہ کیا لڑکیوں کا ایسا پردہ کرنا ٹھیک ہے جس میں ان کی آنکھیں نظر آرہی ہوں ؟ کیوں کہ سب سے پرکشش خواہش چیز تو آنکھیں ہوتی ہے اور اسی سبب سے جب آنکھیں ملتی ہیں تو فتنہ برپا ہوتاہے۔

اَلْجَواب حَامِدَاوَّمُصَلِّیا 

مکمل طور پر چہرہ چھپا ہوا ہو صرف آنکھیں نظر آرہی ہوں تو یہ درست ہے_

فتنہ کے ڈر سے آنکھوں پر پردہ ڈالے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

النور:٣١

ولا يبدين زينتهن إلا ما ظهر منها وليضربن بخمرهن على جيوبهن 

الأحزاب:٥٩

ياأيها النبي قل لأزواجك و بناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلاببهن 

تفسیر مظهري:٣٨٤/٧

قال ابن عباس وابوعبيده:أمر نساء المؤمنين أن يغطين رؤسهن ووجوههن بالجلابيب إلا عينا واحداً 

فقط والله اعلم بالصواب

عائشه وقار ابراهيم

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز

٢٥ربیع الثانی١٤۳۸

٢٤ جنوری ٢٠١٦

اپنا تبصرہ بھیجیں