مکان ودکان وغیرہ میں قرآنی آیات آویزاں کرنا :
سوال : مکان یا دکان میں کسی گتے وغیرہ پر قرآنی آیات لکھ کر آویزاں کرناکیسا ہے ؟
نیز دیوار یا دروازے پر سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ، ماشاء اللہ یا ھذا من فضل ربی لکھنا کیساہے ؟
الجواب حامداومصلیا ً
جہاں ٹی وی چلایا جاتا ہو یا تصویریں ہوں وہاں آیات لکھ کر آویزاں کرنے میں قرآن مجید کی بے حرمتی ہے اس لیے جائزنہیں ۔ اگر یہ خرافات نہ ہوں اور تعظیم ملحوظ رکھی جائے، گردوغبار سے صاف رکھاجائے تو جائز ہے ،دیوار اور دروازے پرآیات لکھنا بہرحال مکروہ تنزیہی ہے ۔