عقیقہ اور بچے کے سر کے بالوں کا پانی میں بہانا

فتویٰ نمبر:3039

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

(1) عقیقہ کتنے دنوں میں کرنا چاہیے؟

(2) بچے کے بال پانی میں بہانا ضروری ہے؟

والسلام

الجواب حامدا ومصلیا

(1) بچے کی پیدائش پر شکرانے کے طور عقیقہ کرنا مستحب ہے۔افضل یہ ہے کہ پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کیا جائے، ساتویں دن نہ کرسکے تو چودھویں دن، چودھویں دن بھی نہ کرسکے تو اکیسویں دن کرلے، اگر اکیسویں دن بھی نہ کر سکے تو جب بھی کریں تو ایسے دن کریں کہ جو حساب سے اس کے پیدائش کا ساتواں دن بن رہا ہو. مثال کے طور پر:جمعہ کو پیدائش ہوئی ہے تو جمعرات کو عقیقہ کریں۔

پھر عقیقہ کے بعد بچے کے سر کے بال مونڈنا،سر پر زعفران ملنا اور بالوں کے بقدر چاندی یا اتنے پیسے صدقہ کرنا سنت ہے اور پھر ان بالوں کو اکرام کے ساتھ دفنانا چاہیے۔ ساتویں دن سے پہلے عقیقہ کرنا بھی درست ہے لیکن زیادہ ثواب ساتویں دن کرنے میں ہے۔

(2) بچے کے بالوں کو پانی میں بہانے کو ضروری سمجھنا درست نہیں ۔

“عن سمرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: کل غلام مرتھن بعقیقتہ تذبح عنہ یوم السابع و یحلق راسہ و یسمی۔”

{ابن ماجہ: ۲۲۸}

“عن علیؓ قال: عقّ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن الحسن بشاۃ فقال: یا فاطمۃ! احلقی رأسہ وتصدقی بزنۃ شعرہ فکان وزنہ درہماً أو بعض درہم۔ “

{المصنف لابن ابی شیبہ :۱۲/۳۱۹}

“عن بریدۃ رضی اللّٰہ عنہ قال: کنا فی الجاہلیۃ إذاولد لأحدنا غلام ذبح شاۃً ولطخ رأسہ بدمہا فلما جاء الإسلام کنا نذبح الشاۃ یوم السابع ونحلق رأسہ ونلطخہ بزعفران۔”

{ ابو داود:۲۸۴۳}

“إذا قلم أظفارہ أو جزّ شعرہ ینبغي أن یدفن ذٰلک الظفر والشعر المجزوز، فإن رمی بہ فلا بأس، وإن ألقاہ في الکنیف أو في المغتسل یکرہ ذٰلک؛ لأن ذٰلک یورث داء، کذا في فتاویٰ قاضي خان۔”

{ الھندیہ : ۵/ ۳۵۸}

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:۱۵ جمادی الاولی ۱۴۴۰

عیسوی تاریخ:۲۱ جنوری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں