عصر کی نماز پڑھتے ہوئے مغرب کا وقت داخل ہوجانا

سوال:السلام علیکم!

عصر کی نماز تاخیر سے ادا کی کہ نماز کے دوران ہی مغرب کی اذان شروع ہو گئی تو نماز دوبارہ لوٹانی ہوگی یا ہوجائے گی؟

الجواب باسم ملھم الصواب

وعلیکم السلام!

اگر عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوگیا اور مغرب کا وقت داخل ہوگیا تو عصر کی نماز مکروہ ہوجائے گی، لیکن ادا سمجھی جائے گی، دہرانا لازم نہیں۔

“عن عقبة بن عامر الجهني رضي اللّٰه عنه یقول: ثلاث ساعات کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم نهانا أن نصلي فیهن: حین تطلع الشمس بازغةً حتی ترتفع، وحین یقوم قائم الظهیرة حتی تمیل الشمس، وحین تضیف الشمس للغروب حتی تغرب”. (صحیح مسلم، باب الأوقات التي نهي عن الصلاة فیها، ۱؍۲۷۶ رقم: ۸۳۱)

ترجمہ:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین اوقات میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے، جب سورج نکل رہا ہو یہاں تک کہ بلند ہوجائے، جب سورج نصف آسمان پر ہو یہاں تک کہ ڈھل جائے (یعنی زوال کا وقت) اور جس وقت سورج غروب ہونے لگ جائے۔

“وطلوع الشمس في الفجر لطرو الناقص علی الکامل، وزوالها أي الشمس في صلاة العیدین، ودخول وقت العصر في الجمعة”.

(مراقي الفلاح ۱۸۰، حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي ۳۲۸، البحر الرائق ۱؍۳۷۵ )

“وغروب إلا عصر یومه فلایکره فعله؛ لأدائه کما وجب بخلاف الفجر”.

(درمختار مع الشامي ۲؍۳۲)

“ﻟﻮ ﺷﺮﻉ ﻓﻲ اﻟﻮﻗﺘﻴﺔ ﻋﻨﺪ اﻟﻀﻴﻖ ﺛﻢ ﺧﺮﺝ اﻟﻮﻗﺖ ﻓﻲ ﺧﻼﻟﻬﺎ ﻟﻢ ﺗﻔﺴﺪ ﻭﻫﻮ اﻷﺻﺢ ﻭﺇﻟﻰ ﺃﻥ اﻟﻌﺒﺮﺓ ﻷﺻﻞ اﻟﻮﻗﺖ ﻭﻗﻴﻞ ﻟﻠﻮﻗﺖ اﻟﻤﺴﺘﺤﺐ اﻟﺬﻱ ﻻ ﻛﺮاﻫﻴﺔ ﻓﻴﻪ”.

(مجمع الأنھر:۱/١٤٦)

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں