عورت کا عورتوں کے سامنے سر کھولنا

سوال:(ا)کیا عورتوں کے لیے جائز ہے کہ وہ عورتوں اور بچوں کے سامنے سر کھولے رہیں؟ سر کا پردہ نہ کریں ؟

(ب) کیا وہ ہاف آستین کا کپڑا پہن سکتی ہیں؟

فاطمہ، سیالکوٹ-

الجواب بعون الملک الوھاب

(ا) جی ہاں! مسلمان عورتوں اور چھوٹے بچوں کے سامنے عورت سر کھول سکتی ہے البتہ کافر اور فاسق عورتوں کے سامنے سر کھولنے سے پرہیز کیا جائے، اسی طرح وہ اجنبی بچے جو قریب البلوغ ہوں ان کے سامنے بھی سر کھولنے سے بچنا چاہیے !

(ب ) عورت اپنے محارم کے سامنے ہاتھ اور بازو کھول سکتی ہے اس لیے ہاف آستین کا لباس بھی ان کے سامنے پہن سکتی ہے، لیکن چونکہ عورت کے ہاتھ اور بازو ستر میں داخل ہیں جن کا نماز میں چھپانا ضروری ہے نیز آج کل فتنے کادور ہے اس لیے ایسا لباس محارم کے سامنے پہننے سے بچنا چاہیے۔

اَوْ نِسَآئِهنَّ  اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلَی عَوْرَاتِ النِّسَآءِ (الآیة: ۳۱، سوة النور)

(ومن محرمہ إلی الرأس والوجہ والصدر والساق والعضد إن أمن شهوتہ) وشهوتها أیضا (وإلا لا) ]الدر المختار مع الشامي

( 9/528)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن

صفہ آن لائن کورسز

19-12-2017

30-3-1439

اپنا تبصرہ بھیجیں