عورت کا پینٹ شرٹ پہننا

﴾ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۸۱﴿

سوال:-      مسلمان خاتون گھر میں رہتے ہوئے پینٹ شرٹ پہن سکتی ہے؟

جواب :-       لباس میں اہل تقوی کا لباس اختیار کرنا چاہیے، فاسق و فاجر لوگوں جیسا لباس پہننا جائز نہیں اس کا اثر دیگر چیزوں پر بھی پڑتا ہے، پینٹ شرٹ صالحین کا لباس نہیں ، بلکہ فاسق عورتوں کا لباس ہے۔نیز اس لباس سے جسم کی بناوٹ ظاہر ہوتی ہے ،اس لیے ایسا لباس محارم اور بچوں کےسامنے بھی پہننا جائز نہیں البتہ تنہائی میں شوہر کے سامنے پہننے کی گنجائش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں