ایک عمرہ کتنے لوگوں کے لیے کیاجاسکتا ہے؟

سوال:السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
ایک عمرہ کتنے لوگوں کے لئے کیا جاسکتا ہے اور اگر کسی اور کے لیے عمرہ کریں تو ہمیں بھی عمرے کا اجر ملے گا رہنمائی فرمائیں۔
الجواب باسم ملہم الصواب
ایک شخص اپنے لیے عمرہ کرے اور اس کے ثواب میں اور لوگوں کو شامل کرنا چاہے تو کرسکتا ہے ایک ہوں یا ایک سے زائد نیز کسی اور کے لیے عمرہ کرنے کی صورت میں بھی عمرہ ادا کرنے والے کو بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔

حوالہ جات
الأصل أن كل من أتى بعبادة ما، له جعل ثوابها لغيره وإن نواها عند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة۔
(قوله بعبادة ما) أي سواء كانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة، أو غير ذلك من زيارة قبور الأنبياء عليهم الصلاة والسلام ۔۔۔۔الخ
(قوله لغيره) أي من الأحياء والأموات بحر عن البدائع. قلت: وشمل إطلاق الغير النبي – صلى الله عليه وسلم – ولم أر من صرح بذلك من أئمتنا، وفيه نزاع طويل لغيرهم
الدر المختار مع رد المحتار: (595/2، ط: دار الفکر)
واللہ اعلم بالصواب
26 جنوری 2023ء
3 رجب 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں