باپ کی نذر بیٹے کے لیے پورا کرنے کا حکم

سوال:

السلام علیکم،

میرے دادا نے کوئی منت مانی تھی کہ فلاں کام ہوجائے تو بھینس کا گوشت دونگا، منت پوری ہوئی دادا نے اپنی زندگی میں نہیں دی، اب والد بھی بوڑھے ہیں دادا نہیں رہے، ہمارے حالات بھی اچھے نہیں رہتےکہ بھینس خرید سکیں، پلیز بتائیے کیا کریں؟

الجواب باسم ملہم الصواب

وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته !

اگر دادا نے منت پوری کرنے کی وصیت نہیں کی تو آپ یا آپ کے والد کے لیے آپ کے دادا کی مانی ہوئی منت پوری کرنا ضروری نہیں، حالات بہتر ہوں اور وہ دے دیں تو ان کی طرف سے اپنے والد کے لیے احسان ہے.

“وإن لم یوص لا یجب علی الورثۃ الإطعام؛ لأنہا عبادۃ فلا تؤدی إلا بأمرہ وإن فعلوا ذلک جاز، ویکون لہ ثوابٌ۔ (شامي / فصل في العوارض: ۳؍۴۰۸ زکریا)

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں