بیوہ عدت کہاں گزارے؟

فتویٰ نمبر:2060

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم کیا عورت شوہر کے انتقال کے بعد اپنے سسرال میں ہی عدت کر سکتی ہے؟ اگر اسکا ماں باپ کوئی نہ ھو تو اور شوہر کے انتقال کے بعد کیا سسر نامحرم ہوجاتا ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام !

جی ہاں!عورت شوہر کے انتقال کے بعد اپنے سسرال میں عدت کر سکتی ہے، بلکہ عورت پر شوہر کے گھر عدت گزارنا لازم ہے بلا عذر عدت سے پہلے گھر سے نکل جانا گناہ ہے۔(١)

اور شوہر کے انتقال کے بعد سسر نامحرم نہیں ہوتا بلکہ وہ محرم ابدی ہے یعنی ہمیشہ کے لیے محرم ہے۔(٢)

(١)”وَتَعْتَدَّانِ أَيْ مُعْتَدَّةُ طَلَاقٍ وَمَوْتٍ فِي بَيْتٍ وَجَبَتْ فِيهِ وَلَا يَخْرُجَانِ مِنْهُ إلَّا أَنْ تُخْرَجَ أَوْ يَتَهَدَّمَ الْمَنْزِلُ، أَوْ تَخَاف انْهِدَامَهُ، أَوْ تَلَفَ مَالِهَا، أَوْ لَا تَجِدَ كِرَاءَ الْبَيْتِ وَنَحْوَ ذَلِكَ مِنْ الضَّرُورَاتِ فَتَخْرُجُ لِأَقْرَبِ مَوْضِعٍ إلَيْهِ۔”

(الدر المختار: ٥٣٦/٣)

(٢)”وَحَلاَئِلُ اَبْنَائِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلاَبِکُمْ۔”

(النساء:۲۳) 

“والحلیلة الزوجة.” (شامي)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:١١ ربیع الثانی ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ١٨ دسمبر ٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں