بھائی زکوۃ کے پیسوں سے بہن کو گھر دلاسکتا

سوال: ایک عورت اپنے سسر کے گھر میں شوہر کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔
گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے وہ الگ گھر میں رہنا چاہتی ہے مگر اس کا گزر بسرشوہر کی آمدنی سے مشکل سے ہورہا ہے۔کیا اس خاتون کا بھائی زکوۃ کے پیسوں سے اس عورت کو گھر دلا سکتا ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب
واضح رہے کہ بہن اگر مسلمان ہو سید نہ ہو اور مستحق زکوۃ ہو یعنی اس کےپاس ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی یا اس کے بقدر پیسے، مال تجارت یا ضرورت سے زائد سامان نہ ہو تو اس کو زکوۃ دینا جائز ہوتا ہے۔ لہذا صورت مسوولہ میں بہن اگر مذکورہ بالا تفصیل کےمطابق مستحق زکوۃ ہو تو بھائی اسے زکوۃ کی مد میں گھر دلوا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات :

1۔وَالْأَفْضَلُ فِي الزَّكَاةِ وَالْفِطْرِ وَالنَّذْرِ الصَّرْفُ أَوَّلًا إلَى الْإِخْوَةِ وَالْأَخَوَاتِ ثُمَّ إلَى أَوْلَادِهِمْ۔
(الفتاوی ھندیہ:ج 1، ص 190)

2۔ومنها أن لا تكون منافع الأملاك متصلة بين المؤدي وبين المؤدى إليه؛ لأن ذلك يمنع وقوع الأداء تمليكا من الفقير من كل وجه بل يكون صرفا إلى نفسه من وجه وعلى هذا يخرج الدفع إلى الوالدين وإن علوا والمولودين وإن سفلوا؛ لأن أحدهما ينتفع بمال الآخر ولا يجوز أن يدفع الرجل الزكاة إلى زوجته بالإجماع……. ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم۔
(بدائع الصنائع:ج 2، ص 49)

3۔(وَكُرِهَ إعْطَاءُ فَقِيرٍ نِصَابًا) أَوْ أَكْثَرَ (إلَّا إذَا كَانَ) الْمَدْفُوعُ إلَيْهِ (مَدْيُونًا أَوْ) كَانَ (صَاحِبَ عِيَالٍ) بِحَيْثُ (لَوْ فَرَّقَهُ عَلَيْهِمْ لَا يَخُصُّ كُلًّا) أَوْ لَا يَفْضُلُ بَعْدَ دَيْنِهِ (نِصَابٌ) فَلَا يُكْرَهُ فَتْحٌ۔
(فتاوی شامیہ: ج 2، ص 353)
—————————————-
واللہ اعلم بالصواب
5مارچ2023
13شعبان1444

اپنا تبصرہ بھیجیں