بھتیجے کا چچی سے نکاح کرنے کا حکم

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب سگے چاچا فوت ہو جائے  تو چاچی کے ساتھ نکاح ہو سکتا ہے بھتیجے کا؟ اور اگر ایسا نکاح ہو جائے جس نے نکاح پڑھایا ہو اس کو معلوم نہ ہو  اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

اگر چاچا فوت ہو جائیں تو  چاچی کا عدت گزارنے کے بعد بھتیجے سے نکاح درست ہے،بشرطیکہ کوئی اور رشتہ ان دونوں میں محرمیت  ( مثلا رضاعت وغیرہ  ) کا  نہ ہو۔

النساء آیۃ۲۳/۲۴

“حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا (23) وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ كِتَابَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَاضَيْتُمْ بِهِ مِنْ بَعْدِ الْفَرِيضَةِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا(24)”

تفسير ابن كثير (2/ 258)

“وَقَوْلُهُ: {وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَلِكُمْ} أي: ما عدا من ذكرن مِنَ الْمَحَارِمِ هُنَّ لَكُمْ حَلَالٌ”

امدادالاحکام۲/۲۴۲

“سگی ممانی اور سگی چچی سے نکاح بعد گزرنے عدت کے جائز ہے”

واللہ اعلم بالصواب

حررہ العبد حنظلہ عمیر غفر لہ

نور محمد ریسرچ سینٹر

دھوراجی کراچی

۱۲/۶/۱۴۴۱ھ

ء2020/2/7

اپنا تبصرہ بھیجیں